ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وطن واپسی سے قبل سلیمان شہباز مشکل میں پھنس گئے، عدالت کا بڑا حکم آگیا

وطن واپسی سے قبل سلیمان شہباز مشکل میں پھنس گئے، عدالت کا بڑا حکم آگیا
کیپشن: Suleman Shahbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایئرپورٹ پر سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ پٹیشنر کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔سلیمان شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 11 دسمبر کو سلیمان شہباز پاکستان واپس آئیں گے۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز سلیمان شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔سلیمان شہباز کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا، منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر