کم عمر ٹینس سٹار میکائیل علی بیگ خیر سگالی سفیر مقرر

Tennis Star Mikaeel Ali
کیپشن: Tennis Star Mikaeel Ali
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کم عمر پاکستانی ٹینس سٹار میکائیل علی بیگ کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا۔

 نوجوان ٹینس سٹار میکائیل علی بیگ نے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی سے ملاقات کی جس میں ٹینس کے فروغ اور ترقی کے بارے میں بات چیت کی، اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ میکائیل علی بیگ کو سپورٹس بورڈ پنجاب کا خیر سگالی سفیر مقرر کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، میکائیل علی بیگ پاکستان کے کم عمرٹینس سٹار ہیں، انہوں نے کم عمری میں ہی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں، 12سال کی عمر میں عالمی ٹائیٹلز جیت لئے ہیں، میکائیل علی بیگ نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پاکستان کوان پر فخر ہے۔

انہوں نے کہاکہ میکائیل علی بیگ نوجوان کھلاڑیوں کے لئے رول ماڈل ہیں، ٹینس کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کررہے ہیں، ٹینس کی چیمپئن شپ بھی کرائی ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے میکائیل علی بیگ کو  خیر سگالی سفیر کا سرٹیفکیٹ بھی دیا، میکائیل علی بیگ نے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ کا بھی دورہ کیا اور ٹینس بھی کھیلی۔

واضح رہےکہ میکائیل علی بیگ نے نومبر میں نورالسلطان قازقستان آئی ٹی ایف ایشیئن 12 انڈر ٹیم مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا، اردن، تھائی لینڈ، بھارت اور قازقستان کی ٹیموں کو شکست دی، ستمبر میں میکائیل علی بیگ نے اسلام آباد آئی ٹی ایف انڈر ٹیم مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا اس مقابلے میں میکائیل علی بیگ نے بھارت کی ٹیم کو شکست دی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer