’’کوئی شارٹ کٹ نہیں, کامیابی کے لئے بہت زیادہ محنت پر یقین رکھتی ہوں‘‘

’’کوئی شارٹ کٹ نہیں, کامیابی کے لئے بہت زیادہ محنت پر یقین رکھتی ہوں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروزپور روڈ (زین مدنی )ٹی وی ،فلم اسٹیج کی نامو اداکارہ و ماڈل شیلا چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے اب تک بہت سے اسٹیج ڈراموں میں اپنی فنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے میرے استادو ں کا ہاتھ ہے میں اپنے سینئرز کی بہت عزت کرتی ہوں اور ان کے لئے ہمیشہ میری دعا ئیں ان کے ساتھ ہیں، شیلا چوہدری نے کہا کہ میں زندگی میں بہت بڑی کامیابی کے لئے بہت زیادہ محنت پر یقین رکھتی ہوں۔کامیابی کے لئے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو خود کو کسی بھی فیلڈ میں کامیاب کروانا چاہتے ہیں ان کو چاہیے کہ ان کوپہلے اس فیلڈ کا پورا نالج ہونا چاہئے اور اس کے متعلق خود کو اچھی طرح تیارکرکے آئیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے کافی پروجیکٹس کی آفر زہورہی ہیںجس میں ماڈلنگ ا ور اداکاری ہے میں ایک ایسی اچھی آفر کے انتظار میں ہوں جو مستقبل میں میرے کیرئیر کے بہترثابت ہو۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ڈانس میں بھی مہارت حاصل ہے سٹیج ڈراموں میں اکثر ڈانس کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ اچھے برے لوگ ہرفیلڈ میں ہوتے ہیں مگر مجھے شوبز کی فیلڈ میں اچھے لوگوں سے واسطہ پڑا ہے جس سے میرا کام کرنے کا حوصلہ بڑھاہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں شوبز کی فیلڈ کوبہت براسمجھا جاتاتھالیکن پڑھے لکھے لوگو ں کی شوبز میں آمد سے ماحول بہت اچھاہوگیاہے اس فیلڈ میں اچھے لوگ ہیں انہیں دیکھ کر حوصلہ افزائی ملی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer