واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب، غیر ملکی ریسلرز کی آمد

واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب، غیر ملکی ریسلرز کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم) واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب میں غیر ملکی ریسلرز کی شرکت، فرانسیسی سفیر بھی اہلیہ کے ہمراہ پہنچے، شائقین کی جانب سے جوش و خروش کا مظاہرہ، فضائیں پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھیں۔

’’ رنگ آف پاکستان‘‘ مقابلوں کے لیے لاہور آئے ریسلرز کی واہگہ بارڈر پرچم اتار نے کی تقریب میں شرکت، بادشاہ خان، ٹائنی آئرن، میلا سمیڈ سمیت 15 سے زائد مختلف ممالک سے آئے ریسلرز نے واہگہ بارڈر پر رینجرزکے جوانوں کی خصوصی پریڈ دیکھی۔

غیر ملکی ریسلرز پریڈ کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، پاکستانیوں کے ساتھ ملکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

میلا سمیڈ، ٹائنی آئرن اور برنارڈ بھی رینجرز کے جوانوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، برنارڈ وینڈین کہتے ہیں واہگہ بارڈر کا گیٹ کھلنے اور پرچم اترنے کا نظارہ دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہو گئے۔  بادشاہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھ کر جذبہ اور زیادہ بھر گیا ہے۔

غیرملکی ریسلرز رینجرز کے جوانوں میں گھل مل گئے اور خوب تصاویر بنواتے رہے۔ 

 لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw