آتش بازی کا سامان پک اپ میں لے کر جانے والے تین ملزمان گرفتار

آتش بازی کا سامان پک اپ میں لے کر جانے والے تین ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بھاٹی گیٹ (سٹی42): بھاٹی گیٹ پولیس کی کارروائی ، آتش بازی کے سامان سے بھری پک اپ پکڑ کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ سامان برآمد کر کے تین ملزمان شہزاد، عمر، اور محمد ارشد کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھاٹی گیٹ پولیس نےمخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوے شاہدرہ کی طرف سے آنے والی پک اپ ایل ای آئی4399 سے لاکھوں روپے مالیت کا آتشی سامان برآمد کر کے تین ملزمان شہزاد، عمر، اور محمد ارشد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور عرصہ سے شہر لاہور میں مختلف جگہوں پر آتشں بازی کا سامان فرخت کرتے تھے۔ آتش بازی کا سامان کوٹ خواجہ سعید کا رہائشی شہزاد کارخانے میں تیار کرتا تھا ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید دیکھئے: