ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا برآمدات بڑھانے کے لیے 10 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری

وفاقی حکومت کا برآمدات بڑھانے کے لیے 10 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  وقاص عظیم : وفاقی حکومت نے برآمدات میں اضافے اور برآمدی صنعتوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے 10 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

 وزیر تجارت جام کمال خان کے مطابق یہ فنڈز ڈیوٹی ڈرا بیک اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اسکیموں کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔

حکومت کے مطابق ٹیکسٹائل، ملبوسات اور دیگر برآمدی شعبوں کو مختلف اسکیموں کے ذریعے مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ ان کی پیداواری استعداد اور عالمی منڈی میں مسابقت کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا ہے کہ فنڈز کی فراہمی سے صنعتوں کی لیکویڈیٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ مالی معاونت برآمدی صنعتوں کو اپنی برآمدات بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن سے برآمدی شعبوں کی پیداواری صلاحیت اور مسابقت میں اضافہ ہوگا، جبکہ حکومت برآمدی صنعتوں کو سہولت فراہم کرنے اور عالمی منڈیوں میں پاکستان کی مسابقت بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔