ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے بڑا ریلیف

یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے بڑا ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پنشن سے متعلق آفس میمورینڈم جاری کردیا گیا ہے۔ 

وزارت خزانہ نے یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے بیان میں کہا ہے کہ تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا، 2011 سے 2024 کے دوران 5 اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس پنشن کا حصہ ہوں گے۔

گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرکے 5 ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔ جاری کردہ دستاویز کے مطابق 5 سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مجموعی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے، سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی نیٹ پنشن تصور کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی سرکاری ملازمین کی خالص پنشن میں 5 سابقہ اضافے بھی شامل ہوں گے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 2011 میں 15 فیصد، 2015 میں 7.5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا تھا جبکہ 2022 میں 15 فیصد، 2023 میں 17.5 اور 2024 میں بھی 15 فیصر ریلیف دیا گیا۔