ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرا کی گاڑی کی ٹکر سے دو بھائی شدید زخمی، اہلکار فرار

پیرا کی گاڑی کی ٹکر سے دو بھائی شدید زخمی، اہلکار فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کی تیز رفتار سرکاری گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار بھائی شدید زخمی ہو گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دو روز قبل آخری منٹ اسٹاپ پر پیش آیا جہاں پیرا فورس کی گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ دونوں بھائی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے۔

عینی شاہدین اور پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد پیرا فورس کے اہلکار رکنے کے بجائے موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ نے پولیس سے قانونی کارروائی کی درخواست جمع کرا دی ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے منظرِ عام پر آنے سے حادثے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین ممکن ہو رہا ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری سے آ رہی تھی اور ٹکر کے بعد اہلکار موقع پر رکے بغیر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی درخواست پر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو ثبوت کے طور پر شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔ پیرا فورس کے اہلکاروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔