ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ اور ان کے وزرا کوچھٹی پر جانے کے بھی پیسے ملیں گے

وزیراعلیٰ اور ان کے وزرا کوچھٹی پر جانے کے بھی پیسے ملیں گے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:وزیراعلیٰ اور ان کے وزرا کوچھٹی پر جانے کے بھی پیسے ملیں گے۔
پارلیمانی مشیروں کی طرز پر وزرا کو بھی چھٹی پر الاؤنس دینے کی تجویز پر وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزرا ،سپیکر کیلئے قانون میں ترمیم کی سمری تیار کر لی گئی۔محکمہ قانون نے ترمیمی بل کا ڈرافٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ کو بھیج دیا۔
تنخواہوں میں اضافے کے بعد چھٹی کی مراعات بھی یکساں کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔وزرا، سپیکر ،ڈپٹی سپیکر کو چھٹی کے دوران تنخواہ کے برابر قانونی حق دینے کی تیاری کر لی گئی۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی سفارش پر اہم ترمیمی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال  کر دی گئی۔قانون میں تبدیلی کے ذریعے چھٹیوں کی تنخواہ ،الاؤنس کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔