ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپل شرما کے کیفے پر ایک مہینہ میں دوسری دفعہ گولیاں برسا دی گئیں

 کپل شرما کے کیفے پر ایک مہینہ میں دوسری دفعہ گولیاں برسا دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بھارت کے مشہور  کامیڈین و اداکار کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے ’کیپس کیفے‘ پر دوسری دفعہ فائرنگ کر دی گئی،اس حملے کی ذمہ داری دو مختلف گینگز گرپریت سنگھ المعروف گولڈی ڈھلوں اور لارنس بشنوئی نے قبول کی ہے۔

کپل شرما کے کیپس کیفے پر فائرنگ کا واقعہ صبح تقریباً 4:40 بجے پیش آیا، نامعلوم حملہ آوروں نے چلتی گاڑی سے 25 فائر کیے، خوش قسمتی سے احملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم کیفے کی کھڑکیوں اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

کپل شرما اور ان کی اہلیہ کا یہ کیفے سرے، برٹش کولمبیا میں واقع ہے، جس کا افتتاح کچھ ہی ہفتے قبل ہوا تھا۔ کیفے پر پہلا حملہ 10 جولائی کو ہوا تھا، جب کیفے میں عملہ موجود تھا، اس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دو خطرناک گینگسٹر گُرپریت سنگھ عرف گولڈی ڈھلون اور لارنس بشنوئی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

Caption

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں گولڈی ڈھلون نے کہا کہ  آج جو یہ کپل شرما کے کیپس کیفے میں فائرنگ ہوئی، اس کی ذمہ داری گولڈی ڈھلون اور لارنس بشنوئی گینگ لیتے ہیں، ہم نے ان کو فون کیا لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا اس لیے ایکشن لینا پڑا۔ اب بھی اگر فون نہ اٹھایا تو اگلی کارروائی جلد ہی ممبئی میں کریں گے۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی مبینہ ویڈیو بھی سامنے آئی، جس میں گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کیفے کے افتتاح کے چند دن بعد ہی فائرنگ کا پہلا واقعہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری ہر جیت سنگھ نامی دہشت گرد نے قبول کی تھی اور کپل شرما سے مبینہ قابلِ اعتراض بیان پر معافی کا مطالبہ کیا تھا۔