ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ اسکولز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

پرائیویٹ اسکولز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ اسکولز کی سخت نگرانی کے لیے تمام فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) تعلیم لاہور کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق فیلڈ افسران حکومت کے طے کردہ احکامات پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

اتھارٹی کے مطابق ایسے تمام نجی اسکولز جو حکومتی احکامات کو نظر انداز کر رہے ہیں یا بندش کے باوجود کھلے ہیں، ان کے خلاف موقع پر سخت کارروائی کی جائے گی اور فوری طور پر سیل کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں ایک کمپلینٹ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے تاکہ والدین، شہری اور دیگر متعلقہ افراد فوری شکایات درج کرا سکیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی اور احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔