ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ میں فوجی قبضہ بڑھانے کے سوال پر اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس

IDF, Netanyahu's plan to expand Gaza occupation, City42
کیپشن: اسرائیلی فوجیں شمالی غزہ میں بیس ماہ سے حماس سے لڑ رہی ہیں، اس دوران  بیشتر رہائشی عمارتیں اور پوری سڑکیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت اور فوج کے درمیان جنگ کے مستقبل کے بارے میں بڑھتی ہوئی دراڑ کے باوجود، اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ جمعرات کو غزہ میں ملک کی فوجی مہم کو وسعت دینے کے بارے میں بات کرنے کے لیے  غیرمعمولی اجلاس کرنے والی ہے۔ 

اسرائیلی فوج کے غزہ کے بقیہ علاقے میں منتقل ہونے کا امکان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ بندی کے حصول کے لیے بات چیت ہو رہی ہے  اور  اس بات چیت میں حماس کی قید میں موجود باقی  یرغمالیوں کی رہائی میں تعطل پیدا ہوا ہے، اسرائیلی اور حماس کے حکام نے ایک دوسرے پر تعطل کا الزام عائد کیا ہے۔ لیکنوزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کی طرف سے غزہ میں جنگی مہم کو وسیع کرنے سے یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ اس سے یرغمالیوں اور فلسطینی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔

غزہ میں فوجی کارروائی میں توسیع کا یہ منصوبہ بہت سے ممالک کی طرف سے غزہ میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے اسرائیل پر زور دینے کے بھی خلاف بھی ہو گا۔ حالیہ ہفتوں میں، اسرائیل پر کچھ دیرینہ اتحادیوں کی طرف سے بڑھتے ہوئے دباؤ میں یہ مطالبہ بار بار  آیا ہے کہ وہ غزہ انکلیو میں بھوک کے بحران سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

اسرائیل کی فوج کے سربراہ غزہ میں جنگ بڑھانے کے حق میں نہیں

اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر، تین اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کے مطابق، جنہوں نے حساس معاملات پر بات کرنے کے لیے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی، کے مطابق، ممکنہ منصوبے کے خلاف پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ انہوں نے ریزروسٹوں کی تھکن اور فٹنس اور لاکھوں فلسطینیوں پر حکومت کرنے کے لیے فوج کے ذمہ دار بننے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

فوج کی اعلیٰ کمان کی سوچ سے واقف ایک عہدیدار کے مطابق، فوجی قیادت عمومی طور  پر لڑائی کو تیز کرنے کے بجائے نئی جنگ بندی کو ترجیح دے گی۔

جنگ کے ابتدائی مراحل میں،  نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج کے درمیان حکمت عملی کے بارے میں اختلاف ہوا  لیکن فروری میں حکومت کی جانب سے جنرل ایال ضمیر کی تقرری کے بعد سے پہلی بار غزہ میں فوجی کارروائی کو پھیلانے کے سوال پر فوج اور نیتن یاہو کی سوچ میں اختلاف کی بات سامنے آ رہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر کے تقرر کے  وقت، اتحاد ی حکومت کے ارکان نے امید ظاہر کی تھی کہ وہ اپنے پیشرو کے مقابلے میں ان کے نقطہ نظر کے ساتھ زیادہ قریب سے منسلک ہوں گے۔ تاہم حالیہ دنوں میں حکومت کے بعض حامیوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جمعرات کو جنرل ضمیر کے ریمارکس جاری کیے جس میں انہوں نے اسرائیل کی دفاعی افواج کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ "بحث کی ثقافت" "آئی ڈی ایف کی مجموعی ثقافت کا ایک اہم جزو ہے - اندرونی اور بیرونی طور پر،" ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بلا خوف و خطر اپنے موقف کا اظہار کرتے رہیں گے۔ "ہم اپنے کمانڈروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔ ذمہ داری یہاں، اسی میز پر ہے۔"


عام تاثر یہ ہے کہ غزہ کے بیس لاکھ فلسطینیوں میں سے بہت سے  گزشتہ بیس ماہ سے جاری جنگ کے دوران بے گھر ہو چکے ہیں اور ان چند علاقوں میں خیموں اور عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہو چکے ہیں جن پر اسرائیلی فوج کا قبضہ نہیں ہے۔ اب ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائی سے ان بے گھر فلسطینیوں کے مصائب بڑھنے کا خدشہ ہے۔

نیتن یاہو کا فیصلہ حتمی نہیں

اسرائیلی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نیتن یاہو نے فوجی مہم کو وسعت دینے کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ کچھ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وہ حماس کو جنگ بندی کے مذاکرات میں رعایت دینے پر مجبور کرنے کے لیے جارحیت کو وسیع کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ یہاں تک کہ اگر سیکیورٹی کابینہ غزہ کے بقیہ حصے پر قبضہ کرنے کے حق میں ووٹ دیتی ہے، تو اسرائیلی فوجیوں کو علاقے میں مزید گہرائی تک دھکیلنا شروع کرنے میں دن یا ہفتے لگ سکتے ہیں۔

 نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج سیکورٹی کابینہ کے کسی بھی فیصلے پر عمل کرے گی۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کا تقریباً 75 فیصد حصہ پہلے ہی فتح کر لیا ہے۔ شمال میں غزہ شہر سے جنوب میں خان یونس تک پھیلی ساحلی پٹی وہ اہم علاقہ ہے جو اسرائیلی کنٹرول سے باہر ہے۔ غزہ کے بیس لاکھ فلسطینیوں میں سے بہت سے، جن میں علاقے میں اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والے بھی شامل ہیں، ان علاقوں میں خیموں، عارضی پناہ گاہوں اور اپارٹمنٹس میں دب کر رہ گئے ہیں۔

"میرے خیال میں ہم غزہ کی پٹی میں فتح کی سمت جا رہے ہیں،" اسرائیل کے ثقافت اور کھیل کے وزیر مکی زوہر نے بدھ کے روز دائیں بازو کے اسرائیلی ٹیلی ویژن اسٹیشن چینل 14 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔ "اس کا مطلب ہے کہ پٹی پر مکمل فتح اور پٹی کے ہر علاقے کا کنٹرول۔"

اسرائیل کی اپوزیشن کے ارکان اور غزہ میں حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کے اہل خانہ نے بھی فوجی آپریشن کو بڑھانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

پارلیمانی اپوزیشن کے رہنما یائر لاپڈ نے بدھ کو مسٹر نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ "غزہ کو فتح کرنا ایک برا آپریشنل خیال، ایک برا اخلاقی خیال اور ایک برا اقتصادی خیال ہے۔"

یرغمالیوں کے اہل خانہ کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی کنٹرول میں توسیع فوج کے نادانستہ طور پر ان کے پیاروں کو قتل کرنے یا حماس کی سزائے موت کا باعث بن سکتی ہے۔