ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا

 نواز شریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا ، نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف سے مشاورت مکمل کرلی ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے ابھی صرف سابق صدر آصف  زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو معلوم ہے،آئینی تقاضا پورا کرنے کے لیے شہباز شریف نگران وزیر اعظم کے حتمی فیصلے کے لیے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت کے بعد نگران وزیراعظم کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب   وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے کامران ٹیسوری کا نام دیا ہے، پیپلز پارٹی بھی ایک دو نام دے گی، مولانا فضل الرحمان نے کہہ دیا ہے کہ وزیراعظم جو فیصلہ کریں گے انہیں منظور ہوگا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے فیصلہ آج رات 10 بجے تک ہوجائے گا۔