(محمدساجد) بھارت میں شادی کی تقریبات میں کچھ نہ کچھ ایسا ہو جاتا ہے کہ اس پر یقین کرنا بھی مشکل ہوتا ہے کہ انتی سی بات پر شادی ٹوٹ جاتی ہے, ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں دلہا، دلہن ایک رسم کے دوران گتھم گتھا ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں شادیوں کے موقع پر مضحکہ خیز واقعات کا سامنے آنا تقریباً معمول بن چکا ہے، شادی کو یادگار بنانے کے لئے کسی خاص تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ان پرمسرت لمحات کو کیمرے کی مدد سے قید کیا جاسکے، پاکستان سمیت بھارت میں ہونے والی شادیوں کی اکثر ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جاتی ہیں۔ بھارت میں ہونے والی شادی کے موقع پر عجیب واقعہ پیش آیا۔
شادی کی رسم کے دوران پیش آنے والے اس واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے، ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ دلہا، دلہن شادی کے منڈپ میں بیٹھے ہیں جبکہ ان کے عزیزواقارب بھی پاس ہی موجود ہیں، دلہن نے ہاتھ میں پکڑے برتن سے کچھ نکال کر دلہے کی طرف کیا جس پر دلہے نے دلہن کا ہاتھ ایک طرف جھٹکا، اس پر دلہن بھی طیش میں آگئی۔
برتن رکھتے دلہن نے دلہے سے ہاتھا پائی شروع کردی اسی ثناء میں دلہن کی قلابازی لگی اور وہ منہ کے بل ایک طرف گرگئی جبکہ دلہا بھی دلہن کے چنگل سے خود کوآزاد کراتے گرگیا، پاس کھڑی ایک خاتون نے دونوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کی ناکام کوشش بھی کی۔ ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا گانا بھی چل رہا ہے۔
View this post on Instagram