دکان میں داخل ہونے سے قبل شہری کیساتھ بڑا حادثہ؛ ویڈیو دیکھیں

Man's narrow escape as footpath caves in goes viral
کیپشن: Man's narrow escape
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) زندگی میں بعض اوقات کچھ ایسے واقعات بھی پیش آتے ہیں جن کا گمان تک نہیں ہوتا اور ان ناخوشگوار معاملات میں انسان کو جن مصائب کا سامنا کرنا پڑتا وہ فراموش نہیں کی جاسکتی، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کو دیکھ کر صارفین بھی چونک گئے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ایک دکان کے باہر نصب کئے گئے کیمرے  میں محفوظ ہوگئی جس کو بعد میں شیئر کیا گیا، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ' صرف ایک اور عام دن'، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روز مرہ کے معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری ہے اور سڑک کے ساتھ دکانیں کھلی ہیں، اسی ثنا میں ایک شہری کسی کام کے سلسلے سڑک عبور کرتے دکان کی طرف بڑھتا ہے۔

فٹ پاتھ پر چلتے وہ دکان سے کچھ ہی فاصلے پر آرہا تھا جیسے ہی اس نے قدم اٹھا اس کے پاؤں تلے زمین نکل گئی، خوش قسمتی سے وہ ایک بڑے حادثے سے بال بال بچا، شہری جس جگہ چل کردکان پر آرہا تھا اس کے نیچے گندے پانی کا نالہ بہہ رہا تھا جیسے ہی اس نے اس جگہ سے قدم اٹھایا وہاں سے زمین نیچے نالے میں جاگری۔

چونکا دینے والا واقعہ پیش آنے پر شہری ورطہ حیرت میں مبتلا دیکھتا رہا جبکہ زمین کے گرنے کی آواز سن کر آس پاس موجود دکانوں میں موجود لوگ بھی جمع ہوگئے اور اس جگہ کا معائنہ کرنے لگے۔واقعہ بھارت کی کسی ریاست میں رونما ہوا۔