ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قلعہ گجر سنگھ، فٹ پاتھ سے لاش برآمد

dead body file photo
کیپشن: dead body file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ لاہور ہوٹل کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ لاہور ہوٹل کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا تھا ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی نوجوان نشے کا عادی تھا،نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا،متوفی کی عمر پچیس سے تیس سال معلوم ہوتی ہے۔ پولیس نے ایدھی رضاکاروں کی مدد سے نامعلوم شخص کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ،موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائےگا۔

  ایک اور واقعے میں تھانہ لاری اڈا کی حدود گریٹراقبال پارک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ملی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔متوفی کی عمر پینتیس سے چالیس سال معلوم ہوتی ہے  جو گریٹر اقبال پارک کے گیٹ نمبر پانچ کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا ،شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائے گا۔