ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہن کی سسر کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو منظر عام پر

دلہن کی سسر کیساتھ ڈانس کرتے ویڈیو منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)زندگی میں کچھ ایسے بھی واقعات رونماہوتے ہیں جو ذہن پر نقش ہوکررہ جاتے ہیں، سوشل میڈیا  پر ایسی ویڈیووائرل ہوئی جسے دیکھ  کر صارفین نے دلچسپ کمنٹس کئے جبکہ اس کو خوب پسند بھی کیاجارہا ہے، ویڈیو میں دلہن کو اپنے سسر کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں شادی کی تقریبات کی مضحکہ خیز ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں،شادیوں کے دوران ہونے والی  دلچسپ حرکات سےمتعلق خبریں سامنے آتی رہتی ہیں،شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں ان واقعات میں کبھی دلہن ناراض تو کبھی دلہے کے ارمان خاک کی نذر ہوتے دکھائی دیتے ہیں،  ایک اور دلچسپ ویڈیو سامنے آئی جس کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین پسند کررہے ہیں۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں  دلہن کی اپنے باپ اور سسر کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاستا ہے،  یہ ویڈیو انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں دلہن اپنی شادی کی تقریب میں اپنے باپ اور سسر کے ساتھ خوبصورت انداز میں رقص کر رہی ہوتی ہے،دلہن نے خوبصورت لہنگا زیب تن کر رکھا  ہے اور  گیت’تیرے جیسا یار کہاں‘ پر اپنے باپ اور سسر کے ساتھ ڈانس کررہی ہے۔

ویڈیو  تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ کمنٹس میں اس خوبصورت دلہن کے اپنے باپ اور سسر کے ساتھ رقص کی تعریف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں سوشل میڈیا پر شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے دو لہا، دلہن کی موٹر سائیکل پر انٹری کی ویڈیو سامنے آئی تھی، دلہن جو کہ شادی کا لہنگا پہنے دلہا کے پیچھے بائیک پر بیٹھی انتہائی خوش نظر آرہی ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer