سونے کی قیمتوں میں زبردست تیزی، نئے ریکارڈ بن گئے

سونے کی قیمتوں میں زبردست تیزی، نئے ریکارڈ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) مقامی اور عالمی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں کے نئے ریکارڈ بن گے، رواں کاروباری ہفتے کے اختتام تک مجموعی طور پر سونا 6500 روپے مہنگا ہوا۔کاروباری ہفتے کے اختتام پر مقامی صرافہ بازاروں میں خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 30ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح رہی۔
رواں کاروباری کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں زبردست تیزی رہی۔ کاروباری ہفتے کے دوران سونا مجموعی طور پر 6500 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 30 ہزار 200 روپے رہی۔ بائیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 19 ہزار441 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران63 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 2035 ڈالر کا رہا ۔مقامی صرافہ بازاروں میں رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونا 1800 روپے سستا ہوا۔ شہر کی جیولرز برادری نے کہا کہ رواں سال کے دوران مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مزید مہنگا ہونے کا قوی امکان ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer