سجل علی نےاپنی پسندیدہ تصویرشیئر کردی

سجل علی نےاپنی پسندیدہ تصویرشیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ سجل علی نے بہت کم وقت میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا،اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹیٹس پر اپنی پسندیدہ تصویر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کردیا کیونکہ اس میں ان کے ساتھ احد رضامیر نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم اور ٹی وی ڈراموں کی نامور اداکارہ سجل علی ویسے تو اپنے شوہر احد رضا میر کی پرکشش شخصیت کی دیوانی ہیں،دونوں نے حال ہی میں شادی کی،کورونا سے بچاؤ اورحفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے اداکارہ اپنے شوہر احد رضامیر اور اہلخانہ کے ساتھ گھر میں ہیں، خوبرواداکارہ نے ماضی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ مشہور اداکارہ سارہ خان ہیں۔

اداکارہ سجل علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویرشیئر کرتے ہوئے کہا کہ سارہ خان کے ساتھ یہ تصویر ان کی پسندیدہ ہے۔ان کا کہناتھا کہ یہ تصویر 6 سال قبل کی ہے،اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ تصویر ڈرامہ ’گوہرِ نایاب‘ کی ہے۔ڈرامہ گوہر نایاب میں سجل نے گوہر کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ ان کے ساتھ ساتھی اداکاروں میں سارہ خان، احسن خان، ذہین طاہرہ اور دیگر شامل تھے۔

کورونا سےبچاؤ اوروقت گزارنے کے لئے سجل علی بھی سوشل میڈیا ٹویٹر، انسٹاگرام پر اکثر نظر آتی ہیں،شادی کے بعداداکارہ نے اپنی ساس کی تعریف کرتے ہوئےلکھا کہ جب اماں آپ کی پسندیدہ کینڈیز لاکردیں،لو یو ماما۔

واضح رہے کہ 6 جون 2019 کو اداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے   احد رضا میر نے اداکارہ   سجل علی کے ساتھ منگنی کی تھی۔جبکہ  شوبز انڈسڑی کی دونوں اداکارؤں نے رواں سال ہی شادی ہوئی،اداکارہ سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے جبکہ اداکارہ سجل علی اداکار احد رضامیر  کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer