سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل

سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے، نئے اوقات کار کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا، سکول سربراہان کو پیر اور  منگل کے سوا باقی دنوں میں حاضری سے استثنیٰ  ہو گا۔

نئے اوقات کار کے مطابق 10 اگست سے سکول ساڑھے آٹھ بجے لگا کریں گے، سکولوں میں چھٹی سہ پہر دو بجے ہوا کرے گی، سکول ہیڈ صرف پیر اور منگل کے روز سکول آئیں گے، سکول سربراہان دونوں روز ساڑھے آٹھ بجے آن لائن حاضری بھیجوائیں گے، درجہ چہارم کے ملازمین کو صرف اتوار کے روز چھٹی ہوگی۔

ایجوکیشن اتھارٹی نےسکول سربراہان کو درجہ چہارم کے ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی سکولوں کی آسانی کیلئے ڈیٹا انٹری فارم جاری کردیا، نجی سکولز درخواست فارم کے ہمراہ سکول ہائیجینک سرٹیفیکیٹ، بلڈنگ فٹنس سرٹیفیکیٹ اور رجسٹریشن نمبر جمع کرائیں گے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق درخواست کے ہمراہ سٹاف وطلبا کی تعداد بھی بتانا ہوگی، فارم میں سکول ہیڈ کا ای میل نمبر او رلینڈ لائن نمبر بھی درج کرنا ہوگا، نجی سکولوں کو ایجوکیشن اتھارٹی کی ویب سائٹ پر ڈیٹا انٹری کیلئے 10 اگست تک درخواست جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، 15 اگست کے بعد مینول طریقہ کار سے کسی سکول کو رجسٹریشن نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق  محکمہ سکول ایجوکیشن نے وزیراعظم کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کردی،  سکول ایجوکیشن نے زیر التواء منصوبوں کو بھی بڑھا چڑھا کر پیش کیا،  رپورٹ میں دانش سکولز، ٹیچرز لائسنسنگ ایکٹ کو بھی شامل کیا گیا، کرایوں کی بلڈنگ میں سکولوں کا قیام تاحال زیرالتوا ہے،انصاف آفٹر نون سکول ،انصاف پرائمری سکول پروگرام  اور انصاف موبائل سکول کا منصوبہ تاحال التواء کا شکار ہے.

بریفنگ میں مزید ای سی ای بکس،پنجاب سکول کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبیلیٹیشن پروگرام،1227 سکولوں کی اپگریڈیشن اور آئی ایم آئی ایس شامل ہیں.

 

Sughra Afzal

Content Writer