ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

شیخ رشید کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکواٹر میں اجلاس اہم فیصلے کئے گئے،اجلاس میں  مکمل ٹرین آپریشن بحال نہ کرنے اور محدود ٹرین آپریشن چلانے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ ریلوے افسران نے  صرف 5 ٹرینیں چلانے پر ہی اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی، آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز ، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری اور متعلقہ افسران نے شرکت کی،افسران نے ایم ایل ون کی ایکنیک سے منظوری پر شیخ رشید احمد کو مبارک باد دی۔

 اس موقع پر وزیر ریلوے کا کہناتھا کہ  آپ افسران نے ایم ایل ون پروگرام پر محنت کی ریلوے کو ٹھیک کرنے کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے، میں آپ کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔ شیخ رشید احمد کا کہناتھا کہ مزید چلائی جانے والی ٹرینوں ان کے اوقات کار، فریٹ و پسنجر آمدن زیر بحث آئے گی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لاہور ریلوے ہیڈکواٹر میں ہونے والے اجلاس میں متعدد اہم فیصلے بھی کئے گئے،اجلاس میں مکمل ٹرین آپریشن بحال نہ کرنے اور محدود ٹرین آپریشن چلانے کا فیصلہ کیا، وفاقی حکومت کی اجازت کے باوجود ریلوے افسران نے صرف 5 ٹرینیں چلانے پر ہی اتفاق کیا،فرید ایکسپریس، بدر ایکسپریس، ماہنجودرڑو ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس کو چلائے جانے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلوے حکام کا ٹرینوں میں خسارے کے باعث تمام ٹرینیں چلانے سے گریز کیا جارہا ہے،وزیر ریلوے شیخ رشید نے افسران کو پانچوں ٹرینوں کے انتظامی امور مکمل کرنے کی ہدایت کردی،حتمی اعلان شیخ رشید دوپہر کو اپنی پریس کانفرنس میں کریں گے۔واضح رہے کہ  وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل ٹرین آپریشن بحال کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer