(سٹی42)لاہور کے علاقہ والٹن میں دکاندار ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگیا، 48سالہ نصیر احمد اپنی دکان کے باہر موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے آکر فائرنگ کردی، ایک گولی نصیر کے سر پر لگی،جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ والٹن روڈمیں فائرنگ کے نتیجہ سے 48 سالہ دکاندارجاں بحق ہوگیا۔48 سالہ نصیر احمد والٹن روڈ پر موجود اپنا ذاتی جنرل سٹور بند کر رہا تھا کے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ نصیر احمد سر پر گولی لگنے کی وجہ سے موقع پر دم توڑ گیا ۔
افسوسناک واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی، پولیس حکام کا کہناتھا کہ والٹن روڈ فاروق کالونی کے رہائشی 48 سالہ شخص کی شناخت نصیر احمد ولد بشیر کے نام سے ہوئی۔48 سالہ نصیر احمد والٹن روڈ پر موجود اپنا ذاتی جنرل سٹور بند کر رہا تھا کے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی سنگین واردتوں کی وجہ سے خواتین، بچے خوف کی لہر میں مبتلا ہیں،پولیس کی رواتی کارروائیاں بھی جاری ہیں مگر جرائم پیشہ افراد جرم کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں،ملزمان کو گرفتار کرلیا جاتا ہے تو عبوری ضمانتوں پر رہا کردیا جاتا ہے جو کہ معاشرے میں مزید خرابی کی وجہ بنتا ہے،دوسری جانب آئی جی پنجاب کو ڈی پی اوز کی ناقص کارکردگی کے باوجود سب اچھا کی رپورٹ دینے لگے۔
علاوہ ازیں حکام نے شہر میں گشت بڑھانے کے لئے ایک بار پھر محافظ فورس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ماضی میں غیر حوصلہ کن نتائج کے باوجود فورس کو تھانوں کی سطح پر پٹرولنگ کے لئے تیار کیا جانے لگا۔،چوری ،قتل ،ریپ اور سنگین کرائم کے کیسوںکے ریکارڈکی چیکنگ شروع کردی گئی۔