ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپلز پارٹی نیب کیخلاف میدان میں آگئی، بڑا فیصلہ کرلیا

پیپلز پارٹی نیب کیخلاف میدان میں آگئی، بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نیب کیخلاف میدان میں آگئی، نیب کے سیاسی انتقام کے حوالے سے غیر ملکی سفارت خانوں کو خطوط لکھنے کا فیصلہ، ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نیب حکام پر عالمی سفری پابندیوں کا مطالبہ کردیا۔

دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ شیئر کردی۔

 اپنی ٹویٹ میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہیومن رائٹس واچ نے سیاسی جماعتوں، میڈیا کے لیے قومی احتساب بیورو ( نیب) کے سیاسی انتقام پرسوال اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ میں میرا، آصف زرداری، سعد رفیق اور میرشکیل الرحمان کا ذکر کیا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہم شوق سے کشمیر پر ہیومن رائٹس واچ کا حوالہ دیتے ہیں لیکن پاکستان کے معاملے میں اس کی رپورٹس نظر انداز کردیتے ہیں، گزشتہ روز انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے قومی احتساب بیورو ( نیب) کی زیادتیوں اور اور بلاجواز گرفتاریوں پر تحقیقات اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کو اپنی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر عمل کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کرنے والوں کے خلاف نیب کا استعمال بند کرنا چاہیے۔عالمی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکام کو نیب کی جانب سے غیر قانونی گرفتاریوں اور اختیارات کے غلط استعمال کی تحقیق کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے بھی پیراگون کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ نیب قانون ملک میں بہتری کے بجائے مخالفین کا بازو مروڑنے کے لیے استعمال کیا گیا اور نیب آرڈیننس اپنے اجراء سے ہی انتہائی متنازع رہا ہے، نیب کے امتیازی رویے کے باعث اس کا اپنا تشخص متاثر ہوتا ہے اور اْس کی غیرجانبداری سے عوام کا اعتماد اْٹھ گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer