ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سب سے بڑی لوہامارکیٹ"مصری شاہ" کریش کرگئی،تاجروں کو کروڑوں کا نقصان

سب سے بڑی لوہامارکیٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمدبرہان:شہرکی سب سے بڑی لوہامارکیٹ مصری شاہ افواہوں کی زدمیں آگئی, افواہوں سے لوہامارکیٹ کریش کرگئی. تاجروں نے ہنگامی اجلاس بلالیا, تاجروں کاکروڑوں رو پے کانقصان ہوگیا۔
سٹی 42کے مطابق بلٹ،سکریپ،سریاسمیت دیگرلو ہے کی قیمتیں گرگئیں. بلٹ80ہزارسے کم ہوکر67ہزارروپے فی ٹن ،لو ہے کاسکریپ59ہزارسے کم ہوکر44ہزارروپے فی ٹن اورسریاکی قیمت94ہزارسے کم ہوکر82ہزارروپے فی ٹن ہوگئی،ڈالرکے باعث زیادہ سے زیادہ2ہزارکااتارچڑھاؤہوتاہے۔
دوسری جانب تاجر برادری کا  کہنا ہے کہ افواہوں کے باعث لوہامارکیٹ کریش کرگئی ہے اور مصری شاہ لوہامارکیٹ میں خریداری کاعمل رک گیا، ملزاورکارخا نوں سےلو ہے کاسکریپ خریدنےسے کترارہے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔