سٹی 42: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سربراہی مشاورت اجلاس محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔تحریک تحفظ آئین نے پی ٹی آئی کے اجلاس میں شرکت کی بجائے اپنی احتجاجی کال کا اعلان کر دیا ۔
تحریک تحفظ آئین نے 25 اپریل سے ملک بھر میں سیاسی اسیران کی رہائی کے لئے احتجاجی جلسے اور احتجاج کا پلان دے دیا۔ اپوزیشن اتحاد ضلع وائز احتجاج اور جلسے کرے گا جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو گی ۔
اجلاس میں تحریک تحفظ آئین کی تنظیم سازی کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔پنجاب کے لیے عمار علی جان اور سندھ میں سید ذین شاہ کو ذمہ داری سونپی گئی ۔تحفظ آئین یکم مئی کے دن مزدوروں کے ساتھ ملکر بھی ریلی نکالے گی ۔تحریک تحفظ آئین نے حکومت کو ملکی سطح پر بھی مزاکرات کرنے اور سیاسی سپیس پیدا کرنے کی دعوت دے دی ۔
تحریک تحفظ آئین نے پاکستان کی سفارتی کامیابی، ایران اور امریکہ مین سیز فائر کو خوش آئیند قرار دیا ۔اجلاس میں پاکستان اور افغانستان کے مابین چائینہ میں ہونے والے مزاکرات کو بھی سراہا گیا۔