ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی سڑکوں پر آج لوگ پسینہ پونچھتے پائے گئے, کل کیا ہو گا؟

 Lahore weather update, city42 , Lahore weather forecast, city42
کیپشن: لاہور میں گرمی کے موسم کا آغاز تو مارچ مین ہی ہو گیا تھا تاہم گرمی کی حدت نے آج اپنا بھرپور جلوہ دکھایا؛ لاہور کے بعض شہریوں نے آج ائیر کولر استعمال کرنے کا آغاز کر دیا اور بعض نے اپنے ائیر کنڈیشنر صاف کروانے کے لئے مکینک بلوا لئے۔ آنے والے چار دنوں میں گرمی کچھ کم رہے گی جس کے بعد سورج ایک بار پھر جلال میں ٓئے گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور کی سڑکوں پر آج لوگ پسینہ پونچھتے پائے گئے۔ ٹمپریچر اتنا بڑھا کہ  41 ڈگری سیلسئیس تک جا پہنچا۔ گرمی نے شہریوں کے چودہ طبق روشن کر کے بتایا کہ وہ آ  نہیں رہی بلکہ آ چکی ہے۔  

لاہور میں آج اپریل کا گرم ترین دن ہے۔ دن کا آغاز کی چملتے سورج کی آگ برساتی کرنوں سے ہوا تھا، دن بھر سورج نے جی بھر کر آگ برسائی تاہم اس دوران ہلکی ہوا چلتے رہنے سے گرمی کا تاثر کسی حد تک کم ہوتا رہا۔

 دوپہر ایک بجے کے بعد شدید گرمی کا سپیل شروع ہوا جو شام چار بجے تک جاری رہا۔

لاہور میں آج شام ہوا چل رہی ہے، سورج کی پردہ پوشی کے بعد یہ ہوا ماحول میں موجود حدت کو تحلیل کر رہی ہے۔ رات ڈھلنے تک موسم مزید خوشگوار ہو جائے گا جو صبح آٹھ بجے تک خوشگوار رہے گا، اس کے بعد سورج ہو گا اور لہوریئے ہوں گے۔

ائیر کولر چل پڑے

لاہور مین شہریوں نے آج اپنے ائیرکولروں کو جھاڑ پونچھ کر ان میں پانی بھرا اور دوپہر کو گرمی سے بچنے کے لئے ائیر کولر چلائے۔ آج غالباً شہر میں گرمی کی آمد کے ادراک کا پہلا دن تھا۔ آنے والے چند روز قدرے کم گرمی کے بعد آئندہ اتوار کے روز سے گرمی دوبارہ شدت کی طرف جائے گی اور اپریل میں ہی جون جولائی جیسے گرمی کے جلوے محسوس کرنے کو ملیں گے۔

لاہور میں بارش کی سرکاری فورکاسٹ

 میٹ ڈیپارٹمنٹ  نے ویسٹرلی ونڈز کی پاکستان میں موجودگی کے زیر اثر فورکاسٹ کی ہے کہ ملک کے کئی دوسرے علاقوں کے ساتھ  لاہور میں بھی بارش ہو گئی۔

سٹی42  کی رپورٹر مائدہ وحید نے رپورٹ کیا کہ آج  8  اپریل سے 11 اپریل تک بارش کا امکان ہے، لاہور میں 9 اور 10 کو بارش ہونے کے  زیادہ امکان ہیں۔

لاہور کے متعلق غیر سرکاری فورکاسٹ

 غیر سرکاری فورکاسٹ کے مطابق لاہور میں آج کے گرم دن کے بعد کل بدھ کے روز بھی قدرے گرم دن رہے گا تاہم آسمان  پر کچھ بادل رہنے اور ہوا چلنے کے ساتھ بعض دوسرے علاقوں مین بارش ہونے سے لاہور میں ٹمپریچر آج منگل کے روز کی نسبت کل بدھ کو قدرے کم رہے گا۔  لیکن بارش بہرحال نہیں ہو گی۔

غیر سرکاری فور کاسٹ کے مطابق لاہور میں کل بدھ سے جمعہ یا زیادہ سے زیادہ ہفتہ تک ماحول میں گرمی کسی حد تک کم ہو گی لیکن بارش بہرحال نہیں ہو گی۔ 

بہتر ہو گا کہ لہوریئے بارش کی خواہش کو کچھ عرصہ کے لئے مائنڈ کے سنکرونائزڈ فائلوں والے سٹور روم میں سنکرونائز کر کے رکھ دیں۔ کیونکہ گرمی کا یہ موسم گزشتہ کئی سالوں کی گرمی کی نسبت کچھ زیادہ شدید، کچھ زیادہ طویل تو ہو گا ہی، یہ کافی زیادہ خشک بھی ہو گا۔