ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم کو  شتر مرغ نے کاٹ لیاہ، چیخیں نکل گئیں

Cirt42, former British PM Boris Johnson, Ostrich, Safari
کیپشن: بورس جانسن پر آسٹرچ کے اچانک فرینڈلی اٹیک پر ایک نیوز آؤٹ لیٹ نے ہیڈ لائن بنائی کہ سیاسی مخالف تو ان پر حملے کرتے ہی رہتے ہیں، آسٹرچ نے بھی ان کے ساتھ وہی کیا جو سیاسی مخالف کرتے ہیں۔  یہ سکرین شوٹ کیری جانسن کی انسٹا گرام ویڈیو سے لی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سابق وزیراعظم  کو شتر مرغ نے کاٹ لیا ۔ سابق وزیراعظم کے درد سے بلکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی ریاسٹ ٹیکساس میں سفاری ٹرپ کے دوران شتر مرغ نے بورس جانسن کو ہاتھ پر کاٹا، ان کی اہلیہ اس وقت بورس جانسن کی  شتر مرغ سے ملاقات کی  ویڈیو بنا رہی تھیں، بورس جانسن کو اچانک شتر مرغ نے ہاتھ پر کاٹ لیا، یہ منظر بھی ویڈیو میں ریکارڈ ہو گیا ، بورس جانسن کی بیگم کیری کی یہ  ویڈیو کلپ  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

اس ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ بورس جونسن نے  سفاری پارک مین اپنے بیٹے کو آسٹرچ قریب سے دکھانے کے لئے گاڑی روکی، ڈرائیونگ سیٹ والا شیشہ نیچے اتارا، اس وقت ان کا بیٹا ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر کھڑا ہوا تھا اور ہنس رہا تھا، ایک آسٹرچ چلتا ہوا آیا، بچی اسے دیکھ کر خوش ہوتا رہا، آسٹرچ نے اپنی منہ آگے بڑھایا، بورس جانسن بے خبری سے اسے دیکھتے رہے، اسی دوران آسٹرچ نے سابق پرائم منسٹر کے ہاتھ پر کاٹ لیا جس سے ان کی چیخ نکل گئی۔ شتر مرغ کے  Kiss کے بعد بورس جانسن اتنا بوکھلائے کہ انہوں نے فوراً اپنی گاڑی آگے بڑھا دی۔ 

بورس جانسن کی اہلیہ کیری جانسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ شیئر نہ کرنا بہت مضحکہ خیز ہے۔“

 سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اپنے 4 سالہ بیٹے ولفریڈ کے ساتھ گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی نظر شتر مرغ پر پڑی جس کے بعد انہوں نے کار کی رفتار ہلکی کرلی، بعد ازاں شتر مرغ ان کی گاڑی کے قریب آکر اچانک ان کے ہاتھ پر کاٹ لیتا ہے جس سے وہ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔