راودلشاد:صوبہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، پنجاب حکومت نے تمام پارلیمانی پارٹیوں کو ایک پیچ پر لے لیا۔
دہشت گردی کے خاتمہ ،نیشنل ایکشن پلان کےفیصلوں پر عملدرآمد پر اجلاس ہوا، محکمہ داخلہ پنجاب میں لیگل ریویو سٹرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس، صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ نے اجلاس کی صدارت کی۔
مسلم لیگ ق سے چودھری شافع حسین، پی پی پی سے سید علی حیدر گیلانی، پی ٹی آئی سے احمد بھٹی اور آئی پی پی سے غضنفر عباس چھینہ کی شرکت کی، سی ڈی ٹی، قانون، پراسیکیوشن ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے افسران بھی شریک ہوئے۔
سی آر پی سی، پی پی سی ،قانون شہادت میں دہشت گردی سےمتعلق قوانین میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا، دہشت گردی سے متعلق کرمینل جسٹس سسٹم میں موجود خامیوں کو دور کرنے کا فیصلہ بھی ہوا، سی ڈی ٹی کو قوانین میں ضروری تبدیلیاں کرنے سے متعلق ٹاسک سونپ دیا گیا.
صوبائی وزیر قانون صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے تمام پارلیمانی پارٹیوں کو کمیٹی کا ممبر بنایا ،پنجاب حکومت سنجیدگی سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کر رہی ہے۔
صوبہ کے بارڈرایریاز میں نئی چیک پوسٹس بنائی جا رہی ہیں،سیف سٹی کے کیمروں کا دائرہ کار صوبہ بھر میں پھیلایا جا رہا ہے،بارڈر ایریا فورس میں ایک ہزار نئی بھرتیاں کی گئی ہیں۔