ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہتر سہولیات کی فراہمی، بشریٰ بی بی کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

بہتر سہولیات کی فراہمی، بشریٰ بی بی کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احتشام کیانی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات فراہمی کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ ظہیر عباس اور محمد عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے۔

 عدالت نے بشری بی بی کے وکیل کو مخاطب کرتے پوچھا کیا سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دی گئی درخواست پر فیصلہ ساتھ نہیں لگایا ہوا؟

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ تو درخواست لیتے بھی نہیں، ہم نے کوریئر کے ذریعے درخواست جیل حکام کو بھیجی ہے،2 اپریل کو دی جانے والی درخواست کی کوریئر رسید ہم نے ساتھ منسلک کی ہے۔
عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔