پاکستان میں بیس بال لیگ کب ہو گی، تاریخ فکس ہو گئی

Pakistan Baseball league, City42, Pakistan Baseball Federation , Base Ball Camp
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان میں بیس بال لیگ کرانے کا فیصلہ ہو گیا ہے اور لیگ کے آغاز کی تاریخ فکس کر دی گئی ہے۔ 

 پاکستان بیس بال فیڈریش کے سیکریٹری سید فخر شاہ نے کہا کہ مرد و خواتین کی بیس بال لیگ ایک ساتھ کرا رہے ہیں، لیگ ایف سی کالج بیس بال گراو¿نڈ میں منعقد ہو گی۔سید فخر شاہ کے مطابق لیگ میں مرد و خواتین کی تین تین ٹیمیں حصہ لیں گی، لاہور، ملتان اور فیصل آباد کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ 14 سے 17 اپریل تک ٹیموں کے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا، 18 سے 21 اپریل تک بیس بال لیگ کے مقابلے ہوں گے۔بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری نے کہا کہ لیگ کا مقصد مرد و خواتین کی مضبوط قومی ٹیمیں تشکیل دینا ہے، باصلاحیت کھلاڑیوں اور پرفارمرز کو قومی ٹیموں میں شامل کیا جائے گا۔