عید سے قبل آٹے کی قیمت میں بڑی کمی

 عید سے قبل آٹے کی قیمت میں بڑی کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی،عید سے قبل 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑی کمی  کر دی گئی۔
20کلو آٹے کے تھیلےکی قیمت میں 3 سو روپے تک کمی ہوگئی، بیس کلو آٹےکے تھیلے کی قیمت 2800روپے سے کم ہوکر 2500روپے تک ہوگئی ، آٹےکی قیمت میں کمی کی وجہ گندم کی قیمت میں کمی ہے ۔

  عید الفطر کے بعد آٹا کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے ۔

 گندم کی نئی فصل کی آمد کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، حکومت پنجاب عید الفطر کے بعد سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کاآغاز کرے گی۔

 دوسری جانب پنجاب کے بغیر ہی گندم خریداری کا ہدف مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،پاسکو،سندھ اوربلوچستان کیلئے 24 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خریداری کاہدف منظورکرلیاگیا،گندم کی خریداری کیلئے274 ارب 70 کروڑ روپے کی حد مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی،ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈسکیورٹی کی سمری پر سفارشات کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال پنجاب کیلئے 45 لاکھ ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر تھا،اس سال پاسکو کیلئے 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،پاسکو کو 169 ارب روپے کی کیش کریڈٹ لائن دینے کا ہدف مقرر کیا گیاہے،پاسکو کیلئے گندم کی قیمت خرید 3900 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کیلئے10 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے،سندھ کیلئے100 ارب روپے کی کیش کریڈٹ لائن دینے کی منظوری دی گئی،صوبہ سندھ کیلئے گندم خریداری کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔
ادھربلوچستان کیلئے گندم کا خریداری ہدف50 ہزار میٹرک ٹن مقرر کرنے کی منظوری دی گئی،بلوچستان کیلئے5 ارب70کروڑ روپے کی کیش کریڈٹ لائن دینے کی منظوری دی گئی،صوبہ بلوچستان کیلئے گندم کی قیمت خرید4300روپے من مقرر کی گئی ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer