سٹی42: پولیس نے 6 سال قبل ضبط کی گئی منشیات پولیس کے مال خانہ سے غائب ہونے کا ملبہ چوہوں پر ڈال دیا اور رپورٹ میں قرار دیا کہ چوہے 10 کلو بھنگ اور 9 کلو گانجا تباہ کرگئے۔
بھارت کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں منشیات کیس کے دوران پولیس نے عدالت میں انوکھی رپورٹ جمع کروا کر منشیات غائب ہونے کا الزام چقہوں پر دھر دیا۔
منشیات کے ایک کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو ضبط شدہ منشیات پیش کرنے کا حکم دیا تو پولیس نے رپورٹ میں چوہوں پر ثبوت مٹانے کی ذمہ داری ڈال دی۔
پولیس کے تفتیشی کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ملزموں سے پکڑی گئی منشیات کو مقامی پولیس اسٹیشن کے مال خانہ میں رکھا گیا تھا تاہم چوہوں نے ساری منشیات خراب کردی ہے جس کے باعث سارے ثبوت بھی متاثر ہوگئے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے سال 2018 میں باپ اور بیٹے کو منشیات سمیت پکڑا تھا جس میں 9 کلو گانجا اور 10 کلو بھنگ شامل تھی۔