فرح خان اور انکےخاوند سے متعلق نئے سنسنی خیز انکشافات

فرح خان اور انکےخاوند سے متعلق نئے سنسنی خیز انکشافات
کیپشن: Farah Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خاتون اول بشری بی بی کی دیرینہ دوست فرح خان  دبئی روانہ ہیں، بشری بی بی کی دوست سے متعلق مزید حقائق منظرعام پر آئے ہیں۔ 

محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ مطابق فرح خان ا ور ان کے خاوند کے نام پر 19گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں،  فرح خان ا ور ان کے خاوند کے نام پر 19گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جن میں دو مہنگی ترین پورشے کاریں بھی شامل ہیں۔ فرحت شہزادی المعروف فرح خان کے نام پر 2 پورشے سمیت 12 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام پر 7 مقامی گاڑیاں ہیں۔

فرح خان کی پورشے گاڑیاں 2013 اور  2015 میں خریدی گئیں، محکمہ ایکسائز نے دونوں گاڑیوں پر 11 لاکھ 81 ہزار رجسٹریشن فیس وصول کی۔ فرح خان نے 2019 میں بھی پورشے کار بک کرانے کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ دیے تھے۔ ڈیفنس میں فرح خان کا گھر بھی ان کے نام ہے جس کی مالیت 22 سے 25 کروڑ روپے ہے۔

واضح رہے کہ خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح خان   3 اپریل کی صبح روانہ ہوئیں۔ فرح خان کے خاوند احسن جمیل 31 مارچ کو امریکا روانہ ہوئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer