ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رمضان میں تربوز کا استعمال ، جسم اور جلد دونوں تروتازہ

water melon in iftar
کیپشن: water melon
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  موسم گرما میں رمضان المبارک  کےدوران  پورے دن پیاسے رہنے سے کہیں نہ کہیں جسم میں پانی کی کمی پیدا ہو جاتی ہے۔  تاہم افطار میں اگرتربوز کا استعمال کیا جائے تو نہ صرف پانی کی کمی دور ہوگی بلکہ جسم میں نیوٹرئنٹس  کی مقدار بھی متوازن رہےگی ۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں افطار میں تربوز بہت فائدہ پہنچاتا ہے۔یہ تیز گرمی میں ٹھنڈک  پہنچانے کا کام کرتا ہے۔  گرمیوں میں ہمارے جسم کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، کیوں کہ موسم کی شدت کے ساتھ معمولاتِ زندگی انجام دینے کے دوران پسینے نکلتا ہے۔ تربوز میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ غذائی اجزا، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ ان تمام فوائد کے علاوہ تربوز جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی بیحد مفید ہے۔

تربوز میں کولین نامی جزو ہوتا ہے جو جلد کو متاثر کرنے والی سوجن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ تربوز کے جوس میں شامل وٹامن اے جلد کو نم کرنے میں اور نمی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں موجود وٹامن سی کی بڑی تعداد جلد کو کولیجن کی تیاری میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور جلد کی صحت کو فائدہ پہنچاتی ہے جبکہ اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار جلد پر عمر بڑھنے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

تربوز میں وٹامن بی ون، بی سکس اور وٹامن اے کے علاوہ فائبر، بیٹا کیروٹین اور وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جس کی بدولت آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے ختم ہوتے ہیں، ساتھ ہی جلد پر تربوز لگانے سے جلد کے داغ ، دھبوں اور مہاسوں سے بھی نجات ملتی ہے اور انفیکشن سے بھی راحت ہوتی ہے۔