آئی سی سی نے تاحال بابر اعظم کو نمبرون بلے باز کیوں ڈکلیئر نہیں کیا؟

babar vs virat ODI ranking
کیپشن: babar vs virat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سپورٹس ڈیسک: بھارتیوں کو ویرات کوہلی سے نمبرون ایک روزہ میچ کا بیٹسمین کا اعزاز چھننا برداشت نہیں ہوا، آئی سی سی پر اثرورسوخ رکھنے والے بھارت نے تاحال ویب سائٹ پر ون ڈے رینکنگ تبدیل نہیں ہونے دی۔

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف 94رنز کی اننگز کھیلی جبکہ انہیں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف 37رنز درکار تھے،  تاہم 24گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود آئی سی سی نے اپنی ویب سائٹ پر ویرات کوہلی کو دنیا کا نمبر ون ڈے بیٹسمین برقرار رکھا ہوا ہے۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ پر رینکنگ کا اسپانسر بھارت کا مشہور ٹائر ساز ادارہ ایم آر ایف ہے، بابر اعظم گزشتہ ہفتے 76میچز میں 13سنچریاں بنا کر ویرات کوہلی کا ریکارڈ بھی توڑا تھا، ویرات نے 86میچز میں 13سنچریاں مکمل کی تھیں۔

سوشل میڈیا کے معروف ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی آئی سی سی کو پاکستانی شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer