ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کا خوف:جیکولین فرنینڈس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

indian actress
کیپشن: indian actress
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے کوئی بھی شعبہ اس سے محفوظ نہیں۔حال ہی میں بھارت میں شو بز سے تعلق رکھنے والے کئی ستاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بھی حال ہی میں اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا لیکن ان کی تسلی نہ ہوئی تو انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کرایا وہ بھی منفی آیا۔اداکارہ جیکولین فرنینڈس ساتھی اداکار اکشے کمار کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد سخت احتیاط کرنے لگی ہیں اور تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہی ہیں۔

جیکلین فرنینڈس کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ 4اپریل کو مثبت آیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایت پر وہ ہسپتال میں داخل ہو گئے ہیں۔فلم کے سیٹ پر کام کرنے والے دیگر45 افراد بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیںجس کے فوراً بعد جیکلین نے خود کو گھر پرآئیسولیٹ کرلیا تھا۔