ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزید 2 افراد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب

مزید 2 افراد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) شہر میں مزید 2 افراد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

لاہور میں کورونا وبا کے مسلسل  پھیلاؤ سے صورتحال دن بہ دن سنگین ہوتی جا رہی ہے، مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر328 تک پہنچ گئی، وائرس کی تاب نہ لاتے ہوئے اب تک 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب شہر کے مزید 2 افراد نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔ اشخاص کورونا کو شکست دینے کے بعد میوہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

ہسپتال میں اب 134 تصدیق شدہ مریض زیرعلاج ہیں، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسداسلم کے مطابق کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگٹو آنے کے بعد چار مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا۔  

محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے2ہزار95تصدیق شدہ مریض زیرعلاج ہیں جبکہ کوروناوائرس کے10ہزار770مشتبہ مریض ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں کوروناسےاب تک15اموات ہوئی ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے34 مریض صحت یاب ہوچکےہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے مذکورہ اعدادو شمارسول سیکرٹریٹ میں قائم کئے گئے کورونا کرائسسز مینجمنٹ سیل میں مانیٹرنگ کے دوران جمع کئے ہیں.