ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوبیاہتا جوڑا عدالت سے بھاگ نکلا، دلچسپ صورتحال

نوبیاہتا جوڑا عدالت سے بھاگ نکلا، دلچسپ صورتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) پسند کی شادی کرنے والا نوبیتا جوڑا تحفظ کے لیے ہائیکورٹ پہنچ گیا،عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی، تاہم عدالتی فیصلہ کے بعد جوڑے نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی ڈور لگا دی۔ 

تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کرنے والی مغلپورہ کی آمنہ بی بی نے تحفظ کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے آمنہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار آمنہ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا کہ اپنی مرضی سے ریاض کے ساتھ شادی کی ہے،درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ گھر والوں نے شوہر پر اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا ہےمجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں جانے کی اجازت دی جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد پسند کی شادی کرنے والی آمنہ بی بی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی،عدالتی فیصلہ کے بعد جوڑے نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی ڈور لگا دی، ہائیکورٹ کے باہر شوہر ریاض کے دوست پہلے سے ہی باہر گاڑی میں موجود تھے جو جوڑے کو بیٹھا کر لے گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer