ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر کی رسد میں ایک بار پھرکمی

برائلر کی رسد میں ایک بار پھرکمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہرمیں برائلر کی رسد میں ایک بار پھرکمی، مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، زندہ مرغی تین روپے جبکہ برائلرگوشت پانچ روپے فی کلومہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زندہ مرغی تین روپےاضافے کے بعد ایک سو سڑسٹھ روپے جبکہ مرغی کا گوشت چار روپے اضافے کے بعد دو سو اکتالیس روپےفی کلوہوگیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سےمہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئےکوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے جسکے باعث مرغی سمیت دیگراشیا ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلف دے اورمرغی سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer