مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے یوتھ کنوینشن کا پنڈال سج گیا

مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے یوتھ کنوینشن کا پنڈال سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک عثمان:مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے یوتھ کنویشن کی تیاریاں مکمل، ہرطرف پارٹی پرچموں کی بہار، قائدین کے لیے مرکزی اسٹیج جبکہ کارکنوں کیلئے پنڈال تیار کرلیا گیا، پنجاب بھر سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری، ڈی جے بھی لہو گرماتے رہے۔

جماعت اسلامی نے یوتھ کنوینشن کا پنڈال سجا لیا، ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں بھی لگ گئیں۔ کارکنان ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھائے پنڈال میں پہنچتے رہے، کارکنوں کا لہو گرمانے کے لیے جماعت اسلامی نے ڈی جی بٹ کے ساونڈ کو بلا لیا۔امیرجماعت سراج الحق اور دیگر قائدین کے لئے 100 فٹ لمبا ، 30 فٹ چوڑا اسٹیج مکمل کر لیا گیا، امیرپنجاب میاں مقصود احمد اورامیرلاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پولیس کی بے جا مداخلت کے باعث اسٹیج کی تیاری میں تاخیر ہوئی۔  انتظامیہ اجازت نہیں دے رہی، پھربھی ہم کنونشن کریں گےانہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہم سب کا ہے۔ امیر جماعت اسلامی رات 9 بجے آئندہ عام انتخابات پر اپنا لائحہ عمل بیان کریں گے۔

مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا یوتھ کنونشن,امیر جماعت اسلامی سراج الحق جلسہ گاہ پہنچ گئےکارکنان کی بڑی تعداد پنڈال میں موجودامیر جماعت اسلامی کا پُرتپاک استقبال ،آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔انہوں نے یوتھ کنونشن سے خطاب بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ لمحہ تاریخ کا سب سے اہم لمحہ ہے،آج پنجاب کے نوجوانوں کا یہ تاریخی اجتجاع ہے۔میرجماعت اسلامی نے کہا کہ یہ غلامان مصطفیٰ اورعاشقانِ مصطفیٰ کا اجتجاع ہے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو پر کلک کریں: