ماڈل ٹاون کمیونٹی سنٹر: ڈاچی فاونڈیشن کی جانب سے نمائش کا دوسرا روز

ماڈل ٹاون کمیونٹی سنٹر: ڈاچی فاونڈیشن کی جانب سے نمائش کا دوسرا روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رمل دلدار:ماڈل ٹاون کمیونٹی سنٹر میں ڈاچی فاونڈیشن کی جانب سے نمائش کے دوسرا روز کا اہتمام کیا گیا، ہنرمند افراد نے سٹالز پر اپنی فنکارانہ مہارت کے بیش قیمت نمونے پیش کئے۔

ارض پاک میں جہاں ہنرمند افراد کی کمی نہیں، وہیں ہینڈی کرافٹس کو پسند کرنے والے بھی موجود ہیں۔ ایسے ہی شائقین ڈاچی نمائش میں شاپنگ کرتے نظر آئے۔ سٹالز پرتمام صوبوں کی ثقافت دیکھنے کو ملی، خواتین کیلئے اجرک کے لباس، تانبے کی منفرد جیولری، گھر کی تزین و آرائش کے لئے سجاوٹی اشیاء، پیپر کے کھلونے اور خوبصورت گڑیا کے سٹالز پر شہریوں کا خوب رش دیکھنے کو ملا۔

دوسری جانب بلو پوٹری اورخوبصورت پینٹگز بھی آرٹسٹ حضرات کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں، لکڑی کا خوبصورت فرنیچراور سجاوٹ کا سامان سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا، لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی تقریبات سے ایک ہی پلیٹ فارم پر ہر قسم کی خریداری باآسانی کی جاسکتی ہے۔

ہینڈی کرافٹس جہاں آرٹسٹ کی پہچان ہیں ،وہیں نقش ونگار کی حامل اشیا کے قدردانوں کی بھی کمی نہیں۔ ڈاچی نمائش کل بھی جاری رہے گی۔