ویب ڈیسک: ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ہانگ کانگ ویمن کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم اور ہانگ کانگ ویمن ٹیم کے درمیان کھیلے جانیوالے اس میچ کے ساتھ ہی قومی ویمن ٹیم کی اوپنر نیبہ علی کے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز مکمل ہوگئے۔
آج ہانگ کانگ کے خلاف میچ شروع ہونے سے قبل تقریب میں قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی منیبہ علی کو خصوصی کیپ دی گئی۔
خیال رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔