سٹی 42 : جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مذاکرات کا آغاز کردیا گیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد مذاکرات میں شریک ہوا ۔ جماعت اسلامی کے وفد میں سید فراست شاہ، نصراللہ رندھاوا، عنایت اللہ خان، ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ، نوید علی بیگ اور شاہد نعیم شامل ہیں ۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کر رہے ہیں۔ حکومتی ٹیم میں رانا ثناءاللہ خان، علی پرویز ملک شامل ہیں۔
جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔ ملک بھر میں پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں۔