ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کی 6سال بعد سلور سکرین پر واپسی

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کی 6سال بعد سلور سکرین پر واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو  6 سال بعد بڑی سکرین پر واپس نظر آئیں گی ، اداکارہ کرائم تھرلر سیریز ’بارابنکی‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو چھ سال بعد اداکاری کی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔

  اداکارہ ہدایت کار ہنسل مہتاکی آنےوالی کرائم تھرلرسیریز ’’بارابنکی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

 بھارتی میڈیا کےمطابق بپاشا باسو نے ممبئی میں سیریزکی شوٹنگ بھی شروع کردی ہے،جوچھ برس بعد انکا پہلا بڑا سکرین پروجیکٹ ہوگا۔

  سیریز’’بارابنکی‘‘ ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر آلوک لال کی کتاب ’دی بارابنکی نارکوز، بسٹنگ انڈیاز موسٹ نوٹوریئس ڈرگ کارٹل‘ پر مبنی ہے۔

  سیریز کی کہانی اترپردیش میں افیون کے ایک طاقتور منشیات فروش گروہ کے خلاف کیے گئے حقیقی آپریشن کے گرد گھومتی ہے،جس کا مقصد منشیات کے بڑے نیٹ ورک کا خاتمہ تھا۔

Ansa Awais

Content Writer