ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر کی ملاقات, تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر کی ملاقات, تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں مختلف شعبوں میں تعاون اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پینے کے صاف پانی کی فراہمی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مشترکہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کارڈیک ہسپتال، چلڈرن ہسپتال اور کینسر ہسپتال کے منصوبوں میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں جانب سے نرسنگ کی تعلیم کے فروغ اور اسکولوں میں سٹیم لیبز کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ کسانوں کو زرعی مشینری کی فراہمی کیلئے تین رعایتی قرضوں کے معاہدوں سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔

مریم نواز شریف نے ”پنجاب ایگری فوڈ انویسٹمنٹ فورم“ کے انعقاد میں تعاون پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں تمام منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اگلے سال تک مزید 2 ہزار الیکٹرو بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی، جبکہ انہوں نے پنجاب اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان کو صوبے کی معاشی ترقی کیلئے گیم چینجر قرار دیا۔