ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے سہ فریقی سیریز کا فائنل جیت لیا

پاکستان نے سہ فریقی سیریز کا فائنل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان نے سہ فریقی سیریز کا فائنل جیت لیا۔

 پاکستان نے افغانستان کوسنسنی خیزمقابلے میں 75 ہرا دیا،فائنل میں پاکستانی اسپنرز  نے شاندار پرفارمنس دی ۔افغان بیٹرز کو اسپن جال میں جکڑ لیا۔محمد نواز نے افغان بیٹنگ کی کمر توڑ دی،،5 بیٹرز ٹھکانے لگائے۔ا س میں ہیٹرک بھی شامل تھی۔محمد ابرار اور سفیان مقیم کی 2 ، شاہین آفریدی کی ایک وکٹ لی 

محمد نواز نے شارجہ میں جاری تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کی۔محمد نواز نے 29 کے مجموعی اسکور پر افغان بیٹر درویش رسولی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ ان کے بعد نئے آنے والے بیٹر عظمت اللہ عمرزئی بھی وکٹ کیپر کو کیچ تھمابیٹھے۔ محمد نواز کا تیسرا شکار  ابراہیم زادران بنے جنہیں نواز نے اپنے اگلے اوور کی پہلی گیند پر  پویلین بھیج دیا، وہ اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ 
ہیٹ ٹرک کے بعد بھی نواز نے افغان بلے بازوں کو شکار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، نئے  آنے والے بیٹر کریم جنت بھی صرف 2 گیندیں کھیلنے کے بعد بنا کوئی رن بنائے تیسری گیند پر  نواز کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔،نواز کا اگلا شکار افغان کپتان  راشد خان بنے جو 55 کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

محمد نواز نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے 25 قیمتی رنز بھی بنائے۔

خیال رہےکہ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دیا  تھا تاہم افغان ٹیم 16 ویں اوور میں 66 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

راشد خان 17 ، صدیق اللہ اتل 13 ، درویش رسولی ، عظمت اللہ اور کریم جنت کوئی رنز بنائے نہ بنا سکے
 پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 141 رنز بنائے تھے، افغانستان کی ٹیم 142 رنز کے تعاقب میں 66 رنز پر ڈھیر ہوگئی 
 افغانستان کے 9 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے