ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فضائیہ کا نیا ملی نغمہ ’’شاہین‘‘ ریلیز

 پاک فضائیہ کا نیا ملی نغمہ ’’شاہین‘‘ ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یومِ دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ نے نیا ملی نغمہ ’’شاہین‘‘ ریلیز کر دیا۔

 نغمے کا آغاز ’’یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے‘‘ کے لہو گرما دینے والے الفاظ سے کیا گیا، نغمے میں فضائی سرحدوں کی محافظ پاک فضائیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ معروف گلوکار شجاع حیدر کی آواز میں نغمہ، پاک فضائیہ کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان ہے۔

نغمے میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی شاندار عکاسی کی گئی ہے جبکہ نغمے میں خون کے آخری قطرے تک وطن کے لئے قربانیاں دینے اور آگے بڑھتے رہنے کا عزم کیا گیا۔

نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے، آسمانوں کی نگہبان پاک فضائیہ کے جرأت مندانہ کردار کو اجاگر کیا گیا۔

یومِ دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کا جاری کردہ نیا ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔