ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ کے شمال مشرقی صوبے بالیق اسیر میں 4.9 شدت کا زلزلہ

ترکیہ کے شمال مشرقی صوبے بالیق اسیر میں 4.9 شدت کا زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بالیق اسیر میں اتوار کو 4.9 شدت کا زلزلہ آیا۔

 ترک آفات سے نمٹنے کے ادارے (اے ایف اے ڈی) کے مطابق اس زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اے ایف اے ڈی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بالیق اسیر کے ضلع سندرگی میں تھا اور یہ 7.72 کلومیٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ ماہ اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور متعدد عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں۔

 ترک وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ اے ایف اے ڈی اور دیگر ایمرجنسی ٹیمیں زلزلے کے بعد علاقے میں معائنہ کر رہی ہیں۔