حافظ شہباز: پاکستان نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں بورڈز کو نومبر میں لاہور اور راولپنڈی میں میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔
پی سی بی اس مجوزہ سیریز کو حتمی شکل دینے کے لیے افغانستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈ حکام سے رابطے میں ہے تاہم تاحال دونوں بورڈز کی جانب سے پیشکش کو باضابطہ طور پر قبول نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام کو توقع ہے کہ جلد ہی دونوں ممالک اس سیریز میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر دیں گے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور کے اسٹیڈیمز میں کھیلی جا سکتی ہے۔