ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں سے سولرپینلز چوری

سرکاری سکولوں سے سولرپینلز چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد:سرکاری سکولوں سےمالی سال2022-23میں سولرپینلز کے چوری ہونےکےانکشافات, ایجوکیشن اتھارٹیزکی آڈٹ رپورٹ نےمحکمہ سکول ایجوکیشن کی کارکردگی کی قلعی کھول دی.

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نےصوبہ بھرمیں چوری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا، ملک تنویر اسلم کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس ہوا۔

ضلع راجن پور کے 50 سکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پولیس سے فوری تحقیقات کرانے کی ہدایت کردی۔

محکمہ تعلیم نے ساری ذمہ داری ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی پر ڈال دی،کمیٹی نے استفسار کیا کہ کتنے سکولوں سےپینلزچوری ہوئے اورکتنی ریکوری ہوئی؟ 

محکمہ تعلیم حکام کا کہنا تھا کہ سولر پینلز کی چوری کی ایف آئی آر درج کرائی گئی، ایف آئی آر کے بعد ریکوری میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سولر پینلز کی حفاظت میں ناکام رہی۔